یومِ آزادی پر سندھ میں دفعہ 144 نافذ

کراچی: یومِ آزادی کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ 14 اگست خوشی کا دن ہے لیکن خوشی مناتے وقت ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور دوسروں کے جان و مال کی حفاظت کے پیشِ نظر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

وزیر داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ سے عوامی مقامات، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر پرتشدد سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دوران سخت نگرانی کریں گے تاکہ یومِ آزادی کو پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت یومِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منارہی ہے، سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات