اسرائیل غزہ میں نسل کشی بند کرے،عالمی برادری مشترکہ کوششیں کرے،عاصم افتخار

اسرائیل غزہ میں نسل کشی بند کرے،عالمی برادری مشترکہ کوششیں کرے۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کاغزہ پر قبضے کا منصوبہ اشتعال انگیزی قرار دیدیا۔

انہون نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین  کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔

غزہ کی صورتحال پراقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخارنے اپنے خطاب میں کہاکہ

غزہ میں نسل کشی روکنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ  پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم ہونے چاہییں۔

غزہ پر اسرائیلی قبضے کے حالیہ اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

اجلاس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حماس کوختم کرنا اب ناگزیر ہو چکا۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع