حماس کا وہی حشر کرناہوگاجودوسری جنگ عظیم میں جرمنی اورجاپان کاکیا،امریکی سینیٹر


امریکی سینیٹر گراہم/ فائل فوٹو

حماس کا وہی حشر کرناہوگاجودوسری جنگ عظیم میں جرمنی اورجاپان کاکیا۔امریکی سینیٹر نے حماس کو مکمل تباہ کرنا ضروری قرار دیدیا۔

امریکی سینیٹرکاکہناہے کہ فلسطین کی تعمیر و کے لئے حماس  کا قلع قمع کرنا ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے این بی سی کو اپنے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے فلسطینی مسائل کی جڑ حماس کو قرار دیا۔  انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی۔

امریکی سینیٹرنے کہاکہ اگر تیسری جنگ عظیم کو روکنا ہے تو یوکرین کو مسلح کرنا ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ روس کو اس وقت یورپ کی سب سے مہلک فوج سے روکا جائے جو کہ یوکرین ہے۔

سینیٹر گراہم کاکہناتھاکہ میں وثوق سے کہتاہوں کہ یوکرین ہرروسی کو بے دخل نہیں کرے گا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش