صدرِ مملکت نے مقبول گوندل کو آڈیٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبول احمد گوندل کو پاکستان کا نیا آڈیٹر جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ںوٹیفکیشن کے مطابق مقبول گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مقبول گوندل موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر اپنا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین احتسابی عہدوں میں ہوتا ہے، جس کا کردار سرکاری مالیاتی امور میں شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات