چٹکی نہیں مٹھی بھرپاکستانی سندور! بھارتی ایئرچیف کے دعوے پرمیمزکی بھرمار۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے چھترول شروع کردی۔
بھارتی ایئر چیف نے پاکستانی طیارے گرانے کا مضحکہ خیز اور بھونڈا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد پاکستانی ہی نہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی آسمان سرپراٹھا لیا۔
مودی حکومت پہلے ہی عالمی سطح پر مختلف معاملات میں ہزیمت اٹھا رہی ہے ۔ ٹرمپ کا ٹیرف کا معاملہ بھارتی معیشت کا جنازہ نکال چکاہے۔
خود بھارت کے اندر انتخابی دھاندلی کا اسکینڈل سامنے آیاہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گرد گھیرا تنگ کررکھاہے۔
ایسے میں بھارتی ایئر چیف نے بھی مضحکہ خیز دعویٰ کرکے مودی سرکار پر تنقید کا نیا دروازہ خود ہی کھول دیاہے۔
بھارت کا آپریشن سندور سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے طوفان سر پر اٹھا لیا۔ ایسے میں پاکستانیوں نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔
طرح طرح کے دلچسپ تبصروں،میمز اور ریلز کا ایسا سلسلہ شروع ہوگیا جو اب تک رکنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔
ایک صارف نے بھونڈے بھارتی دعوے پر لکھا کہ’’ اب کی بار چٹکی نہیں مٹھی بھر پاکستانی سندورملے گا‘‘۔
دوسرے صارف نے لکھاکہ ’’ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے،خواب سے جاگ جائیں‘‘
واضح رہے کہ بھارت کے اندرسے بھی ایئرچیف کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیاجارہاہے۔
PAF 6-0 pic.twitter.com/th8MurT3II
— Directorate of Intelligence DOI⚡️ (@intel_DOI) August 8, 2025