سوہنی دھرتی! روسی خاتون یوم آزادی منانے پاکستانی شوہرکے پاس پہنچ گئیں،ویڈیووائرل

سوہنی دھرتی! روسی خاتون یوم آزادی منانے پاکستانی شوہرکے پاس پہنچ گئیں۔سوشل اکائونٹ پر ویڈیو شیئرکرکے پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

روسی خاتون نے 3 سال قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی ۔دونوں کی ملاقات بیرون ملک میں ہوئی تھی۔ جہاں پاکستانی نوجوان کی روسی خاتون سے دوستی ہوئی جومحبت میں بدل گئی۔

روسی خاتون نے اسلام قبول کرلیا مگر پاکستان میں مستقل رہائش اختیار نہیں کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کے شوہر بھی بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں ۔

غیر ملکی خاتون پاکستانی تہزیب و تمدن ، ثقافت اورقدرتی حسن سے بے حد متاثر ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں گزارے دنوں کی یاد میں بہترین ویڈیوزبھی شوٹ کررکھی ہیں۔

 یوم آزادی منانے وہ اب پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے محبت کے اظہار میں اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں پاک سرزمین کے سنہرے رنگ اور باکمال و لازوال تہزیب دیکھی جاسکتی ہے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک