یوم آزادی اسپیشل آفر؛ صرف 6 ہزار 500 روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹرسائیکل حاصل کرنے کا سنہری موقع

پاکستانی بینک نے یوم آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے صرف 6 ہزار 500 روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کرنے کا سنہری موقع متعارف کرادیا۔

پاکستان کے اسلامی بینک نے یوم آزادی کے موقع پر اٹلس ہونڈا موٹر سائیکل کے لیے خصوصی پروموشن کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ ماڈلز آسان اقساط پر اور محدود مدت کے لیے صفرفیصد منافع کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔

یہ آفر 31 اگست 2025 تک جاری رہے گی اور صرف بینک کے آن لائن پلیٹ فارم فیصل ڈیجی مال کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ اس اسکیم میں ہونڈا کے مقبول ماڈلز جیسے سی ڈی 70، ہونڈا پرائیڈور، سی جی 125، سی جی 150 اور پرائیڈور ایف 150 اسپیشل ایڈیشن شامل ہیں۔

خریدار زیادہ سے زیادہ 48 ماہ تک کی لچکدار اقساط کا انتخاب کرسکتے ہیں جب کہ ماہانہ ادائیگی صرف 6 ہزار 529 روپے سے شروع ہوگی۔ اضافی فائدے کے طور پر صارفین کو تین ماہ تک صفر فیصد منافع کی سہولت بھی ملے گی۔

فیصل ڈیجی مال پر سی ڈی 70 کی موجودہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900، ہونڈا پرائیڈر 2 لاکھ 11 ہزار 900، ہونڈا سی جی 125 2 لاکھ 38 ہزار 500، ہونڈا سی جی 150 4 لاکھ 59 ہزار 900 اور ہونڈا پرائیڈر ایف 150 اسپیشل ایڈیشن 5 لاکھ 3 ہزار 900 روپے ہیں۔

مزید سہولت کے لیے خریدار ملک بھر میں اسٹور سے آسان پک اپ کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی