پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ تنازعات کے باعث بھی جانی جاتی ہیں، اب ایک بار پھر وہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ بنی ہے ایک وائرل ویڈیو جس نے مختلف پلیٹ فارمز پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کو ایک نوجوان کھانا کھلا رہا ہے۔ اگرچہ اس شخص کا چہرہ نظر نہیں آتا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ ان کا مبینہ بوائے فرینڈ ہے جس کے ساتھ وہ اس سے قبل بھی تصاویر میں نظر آچکی ہیں۔
اس بظاہر قریبی لمحے نے تنقید کو ہوا دی اور کئی افراد نے اداکارہ پر توجہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
ڈرامہ ’’عہدِ وفا‘‘ میں معصوم کردار دعا کے طور پر مقبول ہونے والی علیزے شاہ کے بارے میں مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اب اس شبیہ سے دور ہوچکی ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’وہ اب وہ دعا نہیں رہی جسے ہم پسند کرتے تھے، یہ مایوس کن ہے‘‘۔
دیگر صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا ایک عوامی شخصیت کے لیے ایسے رویے کسی قدامت پسند معاشرے میں موزوں ہیں یا نہیں اور تبصرہ کیا ’’کیا یہ حرکتیں ایک مسلمان یا پاکستانی عورت کو زیب دیتی ہیں؟‘‘۔
یہ ویڈیو ایک بار پھر علیزے شاہ کو تنازع کے بیچ لے آئی ہے۔ ماضی میں بھی وہ اپنی فیشن چوائسز پر تنقید کا شکار رہی ہیں جن میں بولڈ لباس پہننا، عوامی تقریبات میں غیر روایتی انداز اپنانا اور مختلف جھگڑوں میں ملوث ہونا شامل ہیں۔
تاہم تنقید کے باوجود علیزے شاہ نے کبھی اپنے اظہار سے گریز نہیں کیا۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی پوسٹس شیئر کرتی ہیں اور ان کا ایک وفادار مداح طبقہ موجود ہے جو ان کے فیصلوں کا دفاع کرتا ہے۔