وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات: اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شراکتِ اقتدار کے طے شدہ امور اور فارمولے پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قانون سازی کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا اور شکوہ کیا کہ اکثر بل پیش ہونے کے موقع پر ہی ان کو پتہ چلتا ہے۔ اس پر وزیراعظم نے وزیر قانون کو ہدایت دی کہ قانون سازی کے امور میں پیپلز پارٹی کو باقاعدہ اعتماد میں لیا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات طے پا گئی

حکومتی موقف کے مطابق پاکستان پورٹ لینڈ اتھارٹی بل پیپلز پارٹی کی مشاورت سے پاس کیا گیا اور اس میں ان کی تمام ترامیم منظور کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی بات ہوئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اس حوالے سے فارمولا پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آئندہ ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر بھی اتفاق ہوا، جس کے لیے رانا ثنا اللہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما معاملات طے کریں گے۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور سندھ حکومتوں کی کارکردگی پر مختلف رپورٹس کا تبادلہ بھی کیا گیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے