وفاقی سرکاری ریٹائر ملازمین کے لیے خوشخبری، پنشن میں بڑا اضافہ کر دیا

وفاقی وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے اہم مالی ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پنشن میں اضافے اور اس کی ادائیگی سے متعلق نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد تمام وفاقی پنشنرز کو برابری کی بنیاد پر مراعات فراہم کرنا اور سابقہ ایڈہاک ریلیف کو باضابطہ پنشن کا حصہ بنانا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو اس نئی پالیسی کے تحت مکمل ریلیف دیا جائے گا، جبکہ تمام وفاقی پنشنرز پر اس کا یکساں اطلاق ہوگا۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق، 2011 سے 2024 کے دوران وفاقی ملازمین کو دیے گئے پانچ ایڈہاک ریلیف الاونسز کو اب پنشن میں شامل کر دیا جائے گا، جن کی مجموعی شرح 70 فیصد بنتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پنشن میں ضم کیے گئے ایڈہاک الاؤنسسز میں 2011 میں دیا گیا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف، 2015 میں 7.5 فیصد کا ریلیف، 2022 میں 15 فیصد ایڈہاک کا ریلیف، 2023 میں 17.5 کا ریلیف اور 2024 میں مزید 15 فیصد ایڈہاک ریلیف شامل ہے۔

میمورنڈم کے مطابق اب پنشن کی بنیادی گنتی نیٹ پنشن کی بنیاد پر کی جائے گی، جس میں گراس پنشن سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد یہ پانچ ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فیصلہ پنشن سسٹم میں شفافیت، مساوات اور ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مشکلات میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس سے نہ صرف پنشنرز کی ماہانہ آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ ماضی میں دی گئی اضافی مراعات کا عملی فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے