مودی نے گھٹنے ٹیک دیے،روس سے تیل خریداری کم کرنے پرآمادگی ظاہرکردی۔ امریکی ٹیرف کا اثر سامنے آنا شروع ہوگیا۔
ایک عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیاہے بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا عندیہ دے دیاہے۔
بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدے کے منصوبے پر عملدرآمد بھی روک دیاہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارت اس منصوبے پر عمل سے قتل امریکا سے ٹیرف پر وضاحت چاہتاہے۔
پڑوسی ملک امریکا سے پی 81 جہاز، اسٹرائیکروہیکلز،میزائل خریدنے کا پروگرام تھا۔ بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیاہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تنائو کے اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے۔
وزیر دفاع کا طے شدہ دورے کو غیر معمولی سمجھا جارہاہے ۔ ساتھ ہی روس سے تیل کی خریداری کی کمی کو امریکی حکام سے ناکافی سمجھا جارہاہے۔