پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ، انڈیکس 264 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

ابتدائی سیشن میں انڈیکس 146,813 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، تاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انڈیکس 145,647 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اس اعتبار سے آج کی مندی سرمایہ کاروں کے فوری منافع حاصل کرنے کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

آج کے سیشن کے دوران 54 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 45 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 296 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 35 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ تیزی کے بعد منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان معمول کا حصہ ہے، تاہم طویل المدتی سرمایہ کاری کے حوالے سے مارکیٹ میں مثبت توقعات بدستور قائم ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش