اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے جبری انخلا پر مجبور کیا جائے گا۔ پہلے ہی مشکلات سے دوچار غزہ کے شہریوں کے لیے حالات مزید ابتر ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کے پیشِ نظر غزہ کے تمام علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پر حکمرانی کا ارادہ نہیں رکھتا اور مستقبل میں اسے کسی سویلین حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں 500 سے زائد اسکول تباہ، غزہ کا تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر، ہیومن رائٹس واچ

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نیتن یاہو کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

حماس نے اپنے ردِعمل میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت اسرائیل کو غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ 

Related posts

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے