چینی نوجوانوں میں پیسیفائرتیزی سے مقبول،سوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈز

چینی نوجوانوں میں پیسیفائرتیزی سے مقبول ہونے لگے ،سوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈز کا حصہ بن چکے ہیں۔

بچوں کے لیے استعمال ہونے والے یہ پیسیفائرز(ڈمی)نوجوانوں کے لئے کس قدر کار آمد ہیں ؟۔  ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے اس بات کا خلاصہ کردیاہے ۔

رپورٹ  کے مطابق  لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ پیسیفائرز نیند بہتر بنانے اورذہنی دباؤ کم کرتے ہیں۔

تاہم ڈاکٹروں اور انٹرنیٹ صارفین نے اس رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے ’دا کور‘کے مطابق کچھ آن لائن اسٹورزماہانہ2ہزارسے زائدایسے پیسیفائرز کی فروخت کادعویٰ کررہے ہیں۔

یہ پیسیفائر عام بچوں کے پیسیفائرسے بڑے سائز کے ہوتے ہیں۔ ان کی قیمت 10 یوان (تقریباً 1.4 امریکی ڈالر) سے لے کر 500 یوان (70 امریکی ڈالر) تک ہے۔

آن لائن اسٹورزدعویٰ کررہے ہیں کہ یہ مصنوعات ذہنی دباؤکم کرنے،نیندمیں بہتری،تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدددیتی ہیں۔

یہ شفاف ہوتے ہیں اور حفاظتی شیلڈ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے۔

ایک خریدار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس کے استعمال سے سانس لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔

دوسرے شخص نے لکھاکہ مجھے نفسیاتی سکون دیتا ہے اورسگریٹ چھوڑنے کے دوران بے چینی کم ہوتی ہے۔

ایک اور خریدار نے کہا ’جب کام کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے تو میں یہ ڈمی استعمال کرتا ہوں۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع