قومی کرکٹر حیدر علی پر مبینہ زیادتی کا الزام، پی سی بی نے معطل کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی ایک سنگین قانونی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں ان پر برطانیہ میں مبینہ زیادتی کے الزامات کے تحت فوجداری تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پیشرفت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پی سی بی کو اس معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا، جب کہ بورڈ کا کہنا ہے کہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر قومی ٹیم کے حالیہ دورۂ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ تاہم، واقعے کی نوعیت، مقام یا دیگر تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں لائی گئیں، اور برطانوی حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

پی سی بی نے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برطانوی قانونی نظام کا مکمل احترام کرتے ہیں اور اس معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے تک مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔

مزید کہا گیا کہ اگر حیدر علی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں، تو ضابطہ اخلاق کے تحت باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی