برطانوی ہائی کمشنر کوپائیلٹ کیوں بن گئیں؟کراچی سے اسلام آباد کاسفر،ویڈیوشیئر

برطانوی ہائی کمشنر کوپائیلٹ کیوں بن گئیں؟کراچی سے اسلام آباد کاسفر۔سوشل میڈیاپرویڈیو بھی شیئر کردی۔

جین میریٹ کو پائیلٹ کیسے بن گئیں ؟ یقینی طور پر یہ سوال آپ کے زہن میں بھی ہوگا؟۔ دراصل برطانوی ہائی کمشنر نے یہ انکشاف خود ہی کیاہے۔

انہوں نے ایکس اکائونٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ۔ جس میں انہوں نے خود کے ایک پائیلٹ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ۔

مگر وہ ایک اہم موقع پر کراچی سے اسلام آباد کی مسافر تھیں۔ جی ہاں! برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں برطانوی پروازوں کے دوبارہ آغاز پر ایک ویڈیو شوٹ کی ہے۔

جس میں انہوں نے پہلے خود کو کو پائیلٹ کے طور پر پیش کیا۔ انہیں جہاز کے پائیلٹ کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے دیکھا گیا۔

وہ ویڈیو میں جہاز کے کپتان سے تفصیلات معلوم کرتی رہیں۔ بعد میں انہوں نے ایک عام مسافر کی طرح سے کراچی سے اسلام آباد کا سفر بھی کیا۔

ویڈیو میں انہیں کہتا سنا گیاآئیے میرے ساتھ پرواز کریں ! کراچی سے اسلام آبادتک پی آئی اے کی فلائٹ سے لطف اندوزہوں۔

 برطانیہ نے اپنی فضائی حفاظت پر پابندی اٹھا لی ہے۔  یہ ایک سنگ میل ہے۔

جو پاک برطانیہ ہوا بازی کے ماہرین کی بین الاقوامی حفاظتی معیارات پرپورا اترنے کی سخت محنت کی عکاسی کرتاہے۔

Related posts

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل