اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر کم ہو کر 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق، اس کمی میں سب سے زیادہ اثر اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر پڑا، جو ایک ہفتے میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بھی 3 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے ہیں۔