معروف خلا باز بُچ وِلمور کا خلا میں 9 ماہ گزارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کااعلان۔ آئیے ان کے 25 سال کے شاندار کیریئر اور خدمات پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔
ایک عالمی نشریاتی ادارے نے ان کے کیریئر سے متعلق رپورٹ شائع کی ہے۔ جس کے مطابق بُچ وِلمور خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہازکو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔
ناسا نے بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔
بُچ وِلمور ایک اعزازیافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں۔ جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔
جون 2024 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے صرف 8 روزہ مشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ مشن تقریباً 9 ماہ تک طویل ہو گیا۔
دونوں خلا باز مارچ 2025 میں زمین پر واپس آئے۔
62 سالہ بُچ وِلمور کی ریٹائرمنٹ ایک اہم سنگ میل ہے. کیونکہ عام طور پر ناسا 26 سے 46 سال کی عمر کے درمیان خلا بازوں کا انتخاب کرتا ہے۔
وِلمور نے 2000 میں ناسا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک تجربہ کار ٹیسٹ پائلٹ بھی رہے۔
ان کا آخری مشن 2024 میں بوئنگ اسٹار لائنر کی پہلی انسانی پرواز کا حصہ تھا.
لیکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب بڑھتے ہوئے کیپسول میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔
بُچ وِلمور ریٹائرمنٹ کے موقع پرکہا کہ مجھے ہمیشہ ایک بے پناہ تجسس خلا میں لے گیا۔ لیکن میں زمین کی خوبصورتی اور اہمیت سے کبھی غافل نہیں ہوا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خلا بازوں کو سائنسی تحقیقی مطالعات میں شامل رکھا جاتا ہے۔
تاکہ خلا میں رہنے کے جسمانی اور ذہنی اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔