وزیراعظم نے آبادی پرکنٹرول کےلئے صوبوں کوموثرحکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے آبادی پرکنٹرول کےلئے صوبوں کوموثرحکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔ پاکستان میں آبادی کی سالانہ 2.55 فیصد شرح کوتشویشناک قراردیدیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق اہم اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزرااور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسائل حد سے زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہناتھاکہ خواتین بھی ملکی افرادی قوت کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کے لیے ملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پر انہوں نے قومی سطح پر ایک پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس مقصد کے لیے کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ معاشی ترقی کے تناظر میں آبادی میں اضافے سے متعلق شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہو چکا۔

اجلاس میں احسن اقبال،خالدمقبول صدیقی،عطا اللہ تارڑ،سردار محمد یوسف، اعظم نذیر تارڑودیگرحکام شریک تھے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع