ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) نے انڈر 17 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کر دیا، پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔
گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ یمن، کمبوڈیا، لائوس، گوام اور کرغزستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی کے تمام میچز کرغزستان میں کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائرز کا انعقاد 22 سے 30 نومبر 2025 کے درمیان ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی ایشیا کپ ہاکی میں شرکت سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن
انڈر 17 اے ایف سی ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میں مجموعی طور پر 38 ٹیمیں 7 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہر گروپ کی فاتح ٹیم فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جو اگلے سال سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔
یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ ایشیا کے فٹبال ٹیلنٹ کو بھی نمایاں کرے گا۔