مرکزی کردار کےبدلےذاتی فائدے کی پیشکش؛اداکارہ حفصہ بٹ کاچونکا دینےوالا انکشاف

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اداکارہ حفصہ بٹ نے حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے ایک حساس اور اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے ہراسانی سے متعلق تلخ تجربہ شیئر کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انہیں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ایک پروڈیوسر نے انہیں ایک وائس نوٹ کے ذریعے پوچھا کہ کیا وہ کبھی کسی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں؟ انکار پر پروڈیوسر نے جواب دیا کہ اگر وہ انہیں لیڈ رول میں کاسٹ کریں، تو اس کے بدلے میں “کچھ فائدہ” انہیں بھی ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے جب اس بات کی وضاحت مانگی، تو انہیں ایک غیر اخلاقی پیغام موصول ہوا، جس پر انہوں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو بلاک کر دیا۔

حفصہ نے مزید بتایا کہ اگلے دن کسی دوسرے نمبر سے انہیں فون آیا، جس میں وہی پروڈیوسر وضاحت دیتے ہوئے کہنے لگا کہ وہ بات دراصل آپ کے لیے نہیں تھی۔

اداکارہ نے یہ واقعہ اپنی ایک قریبی کولیگ سے شیئر کیا، جس نے افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے کہا کہ شوبز میں یہ سب معمول کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

حفصہ کے مطابق کچھ سال بعد ان کی اس پروڈیوسر سے دوبارہ ملاقات ہوئی، جو بظاہر ایک عام سی ملاقات تھی لیکن ماضی کے اس واقعے نے ان پر گہرے اثرات چھوڑے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ میرے لیے نہ صرف نفسیاتی طور پر پریشان کن تھا بلکہ میں نے کچھ عرصے کے لیے شوبز میں خود کو غیر محفوظ بھی محسوس کیا۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع