ایکسپورٹ پروسیسنگ زون انتظامیہ کی لاپرواہی آتشزدگی کا سبب، ریسکیو حکام

ریسکیو حکام نے کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ کا ذمہ دار زون کی انتظامیہ کو قرار دے دیا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے زون انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے حکام کو پہلے بھی سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا، لیکن کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ریگل چوک کےقریب دکانوں میں اگ لگ گئی، فائربریگیڈ بجھانے میں مصروف

چیف فائر آفیسر نے مزید بتایا کہ سروے پرفارما بھی فراہم کیا گیا تھا جو تاحال مکمل کرکے واپس نہیں دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ آگ بجھانے میں خاصا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ گودام میں کپڑوں کی موجودگی نے آگ کو مزید شدت دے دی ہے۔

ہمایوں خان کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں، دو باوزر اور دو اسنارکل موقع پر موجود ہیں جبکہ بیسمنٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات