کراچی میں لنڈا کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ پہنچ گئی

کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ جینز کے لنڈا کپڑوں کی فیکٹری میں لگی ہے، جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنکاک، پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 100 دکانیں جانوروں سمیت جل کر راکھ

حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ابتدائی طور پر تین گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جن کے بعد مزید دو فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔ کے ایم سی کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود ملازمین کو فوری طور پر نکالنے کا عمل جاری ہے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related posts

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا