امبانی،نتن گدکری،گوتھم اڈانی امریکی ٹیرف کے اہم وجہ ہیں۔ مودی نے بڑی کاروباری شخصیات کے مالی فائدہ کےلئے بھارتی معیشت کاجنازہ نکال دیا۔
بھارت میں اپوزیشن جماعتیں مودی حکومت پر ایک بار پھر برس پڑیں۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے ۔ جس میں بتایا گیاہے کہ مودی نے کس طرح بزنس تائیکونزکو مالی فائدہ پہنچایا۔
اس سلسلے میں تین بڑی اور مالدارکاروباری شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔
روس سے سستا تیل خرید کر اسے ریفائن کرنے کے بعد یورپ میں فروخت کرنے کے کاروبارسے مکیش امبانی منسلک ہیں۔
پیٹرول میں 20 فیصدایکنول ملانے کا کاروبار نتن گدکری سنبھالتے ہیں۔اس کاروبار کاسب سے بڑا فائدہ گدکری اور اینڈ سنز کو ہی پہنچتاہے۔
سستے تیل اور ایکنول ملے پیٹرول پر 50 فیصد تیکس وصولی میں کلیکٹر نرملا جی سرفہرست ہیں ۔
امریکا میں سستے تیل کی خریداری اور دیکر امور پر ڈی او جے گوتھم اڈانی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ وہ اہم کارباری مہرے ہیں جنہیں مودی حکومت نے براہ راست مالی فائدہ پہنچایاہے۔جسے کاروباری حلقے ایک بڑی کرپشن سے تعبیر کررہے ہیں۔
مودی نے بڑی کاروباری شخصیات کے مالی فائدے کےلئے بھارتی معیشت کا جنازہ نکال دیاہے۔