مستونگ میں فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی،میجررضوان طاہرسمیت 3جوان شہید،4دہشتگردہلاک

مستونگ میں فورسزکی گاڑی آئی ای ڈی سےٹکراگئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب کو ہوا۔ حملے میں پاک فوج کے3 بہادر سپوت شہید ہوئے۔

شہدامیں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین، اورلانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔

میجر رضوان طاہر شہید کی عمر 31 سال، تعلق نارووال سے تھا۔ نائیک ابنِ امین کی عمر 37 سال، تعلق ضلع صوابی سے تھا۔

لانس نائیک محمد یونس کی عمر 33 سال، تعلق ضلع کرک سے تھا۔

میجر رضوان شہید کئی دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں پیش پیش رہے۔ شہید میجر رضوان ہمیشہ اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے آگے رہا کرتے تھے۔

سیکیورٹی فورسزنے علاقے میں فوری آپریشن شروع کردیاہے۔  آپریشن کے دوران 4بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 بہادر شہداء کی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شہبازشریف کا شہدا کو خراج عقیدت پیش

وزیراعظم شہبازشریف نے شہیدمیجر محمد رضوان طاہر,نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کوخراج عقیدت پیش کیا۔

 وزیراعظم کی شہداکی بلنددرجات کے لئے دعا  اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا