غزہ میں بچوں کوقتل کرکے تم ساحل پرتفریح کیسے کررہے ہو؟۔ فلسطینی خاتون کا اسرائیلی فوجی سے مکالمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
نیویارک کے ساحل پر ایک اسرائیلی فوجی تفریح کررہاتھا۔ ایک فلسطینی خاتون وہاں پہنچ گئیں اور اسرائیلی فوجی کو پہچان لیا۔
فلسطینی خاتون نے سوال کیا کہ کیا تم غزہ میں نہیں تھے ؟ تم نے وہاں بچوں کو قتل نہیں کیا؟ ۔ اس پر اسرائیلی فوجی نے فخر سے جواب دیا ہاں میں وہیں تھا۔
خاتون نے کہاکہ کہ ایک سپاہی ہوتے ہوئے تم بچوں کا قتل عام کیسے کرسکتے ہو؟ ۔ اسرائیلی فوجی نے کہا میں ہیں نہیں میرا بھائی بھی وہیں غزہ میں ہے ۔
خاتون نے کہاکہ غزہ میں موجود اپنے بھائی کی تصویر دکھا دیں۔ خاتون کا کہناتھاکہ پوری دنیا کو آپ دونوں کی تصویریں دیکھنی چاہئیں جو غزہ میں بچوں کے قتل عام پر فخر کررہے ہیں۔
خاتون نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تمہیں اپنی فوج میں شامل ہو کر کیسے فخر ہوتاہے ؟
جس پر اسرائیلی فوجی نے شرمندہ ہونے کے بجائے کہا کہ جی ہاں مجھے اپنی فوج میں شمولیت پر فخر ہے۔
On a New York beach, a Palestinian woman confronts an Israeli soldier over his role in the genocide in Gaza; questioning how can he participate in such brutality and then vacation on the beach with the soldier proudly confirming his role pic.twitter.com/7mmxo0wCBj
— TRT World (@trtworld) August 5, 2025