بدقسمتی، خوش قسمتی میں کیسے بدلی؟ کرکٹ میچ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دو کھلاڑیوں کی ’’بدقسمتی‘‘ ایک لمحے میں ’’خوش قسمتی‘‘ میں بدل جاتی ہے۔

یہ ویڈیو ایک کرکٹ میچ کے دوران کی ہے جس میں دو بیٹرز رن لینے کی کوشش میں ایک دوسرے سے زور دار ٹکر کے بعد زمین پر گرجاتے ہیں۔

ویڈیو کے مناظر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہونے کے قریب تھے مگر حیران کن طور پر فیلڈ پر موجود مخالف ٹیم کے کھلاڑی انہیں آؤٹ کرنے میں ناکام رہے اور یوں دونوں کھلاڑی بچ گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ ویڈیو طارق زمان ملک نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا ’’بدقسمتی، خوش قسمتی میں کیسے بدلتی ہے، خود دیکھ لیجیے‘‘۔

 

ویڈیو میں یہ لمحہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ گراؤنڈ میں موجود شائقین کے لیے بھی غیر متوقع تھا جس پر میدان میں قہقہے سنائی دیے اور کمنٹیٹر بھی حیرت میں ڈوب گیا۔

کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے ٹکر کے باوجود بچ نکلنا خوش قسمتی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ ویڈیو پر تبصروں میں صارفین نے بدقسمتی کا دن تو فیلڈنگ کرنے والوں کا قرار دیا۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی