پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کی دو نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں عام شہریوں کی طرح بازار میں شاپنگ کرتے اور پھل خریدتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ماہرہ خان ہر خاص و عام کی طرح کراچی کے مقامی بازاروں میں گھومتی، شاپنگ کرتی اور سادہ زندگی کا لطف اٹھاتی نظر آئی ہیں۔
ان ویڈیوز میں ماہرہ خان کو نہ تو کسی باڈی گارڈ نے گھیر رکھا ہے اور نہ ہی کوئی فین فیور کا شور بلکہ وہ سادگی سے کراچی کے ایک مصروف بازار میں عام خریداروں کے ساتھ شاپنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
دوسری ویڈیو میں ماہرہ خان کو ایک مشہور مقامی پھل فروش سے تازہ پھل لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جہاں وہ خوش مزاجی سے اردگرد کا ماحول محسوس کرتی نظر آئیں۔ ان کے اس انداز نے مداحوں کو حیران اور خوش کردیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
مداحوں نے ماہرہ خان کے سادہ انداز کو بے حد سراہا ہے۔ کسی نے لکھا ’’سچی سپر اسٹار وہی ہوتی ہے جو زمین سے جڑی ہو‘‘ تو کسی نے تبصرہ کیا ’’ماہرہ جیسے سلیبریٹیز ہی حقیقی رول ماڈل ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ فطری انداز، سادگی اور شہرت کی بلندی یہ سب ایک ہی شخصیت میں دیکھنے کو ملے تو وہ بلاشبہ ماہرہ خان ہیں جو اپنے فن کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی دل جیتنے کا فن جانتی ہیں۔