پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز آج سے شروع

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کریں گی، جو سیریز میں کامیابی کے لیے پُرعزم نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دلہن بنی پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کا پری ویڈنگ فوٹو شوٹ وائرل

فاطمہ ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے”۔ ٹیم کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی آئرلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

سیریز کے بقیہ دو میچز 8 اور 10 اگست کو کلونٹارف گراؤنڈ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے حالیہ دنوں میں اپنی کارکردگی سے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے اور اس سیریز کو آئندہ ٹورنامنٹس کی تیاری کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع