جرمن فٹبال کلب نے اسرائیلی اسٹرائیکر کا معاہدہ غزہ تنازع پر منسوخ کر دیا

جرمنی کے فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی فٹبالر شون وائس مین کے ساتھ معاہدہ سوشل میڈیا پر غزہ تنازع سے متعلق پرانے بیانات کے باعث منسوخ کر دیا ہے۔

کلب نے معاہدہ فائنل ہونے سے قبل ہی یہ فیصلہ فینز کے شدید ردعمل کے بعد کیا۔

وائس مین، جو اسپین کے گرانادا سی ایف سے جرمن کلب میں شمولیت کے لیے ڈسلڈورف پہنچ چکے تھے اور میڈیکل ٹیسٹ بھی پاس کر چکے تھے، ان کے پرانے سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آنے پر تنازع پیدا ہو گیا۔

مزید پڑھیں: غزہ کی صورتحال بہتر کرو، فرانس اور جرمنی نے اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا

ان پوسٹس میں انہوں نے غزہ پر بمباری کے حق میں بیانات دیے تھے اور کہا تھا کہ “وہاں کوئی معصوم نہیں”۔

اگرچہ وائس مین نے بعد میں یہ پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں جذباتی کیفیت میں تھے، تاہم فورٹونا ڈسلڈورف کے شائقین نے انہیں ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف آن لائن مہم شروع کر دی۔

شائقین نے آن لائن پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہا کہ وائس مین کے نظریات کلب کی اقدار کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمنی، افغان شہری نے میونخ میں مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی

فورٹونا ڈسلڈورف نے مختصر بیان میں کہا: “ہم نے شون وائس مین کے معاملے پر تفصیل سے غور کیا، مگر آخر کار انہیں سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔” کلب نے فیصلے کی مزید وضاحت نہیں کی، تاہم جرمن اخبار بلڈ کے مطابق فیصلے کے پیچھے شائقین کے دباؤ کو اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جرمنی میں “50+1 رول” کے تحت فٹبال کلبوں میں شائقین کو فیصلہ سازی میں اکثریتی ووٹنگ رائٹس حاصل ہیں، جس کے باعث وہ کلب کے بڑے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن میں کھلاڑیوں کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا بڑا اعلان، مستقبل کی جنگوں میں لال بیگ جاسوسی کریں گے

شون وائس مین اسرائیلی قومی ٹیم کے لیے 33 میچز کھیل چکے ہیں اور اسپین میں کھیلتے ہوئے بھی فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سامنا کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد کلب اور کھلاڑی کی جانب سے مشترکہ معذرت نامہ جاری کرنے کا منصوبہ تھا، مگر معاملہ سنگین ہونے کے بعد کلب نے معاہدہ منسوخ کر دیا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے