اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 1 لاکھ 45 ہزار کی سطح بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح بھی عبور کرتے ہوئے نئی بلندی کا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز  کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 43 ہزار کی سطح عبور کرکے بند

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر انڈیکس میں 984 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1لاکھ43 ہزار37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے