سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 ہزار روپے کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،  نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1114 روہے اضافے سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 39 روپے اضافے سے 4 ہزار 10 روپے ہوگئی

Related posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا