ایف بی آر کا آن لائن آرڈرز پر نئے سیلز ٹیکس قانون کا نفاذ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر نے آن لائن آرڈر کا نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر مارکیٹ پلیس، کوریئر، پیمنٹ ایجنٹس سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہونگے، جبکہ کیش آن ڈیلیوری پر بھی سیلز ٹیکس کی کٹوتی لازم قراردے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ایف بی آر میں کرپشن ہونے کا انکشاف

آن لائن پلیٹ فارمز کو ہر ماہ 10 تاریخ تک ایس ٹی آر فارم جمع کروانا ہوگا، اس کے علاوہ کوریئرز اور پیمنٹ ایجنٹس بھی ایس ٹی آر فارم ایف بی آر کو جمع کرائیں گے۔

آن لائن مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 34 فارم کے ذریعے آرڈرز کی رپورٹ دینا ہوگی، اس کے علاوہ کوریئر سروس فراہم کرنے والی مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 36 بھی دینا ہوگا۔

وینڈرز کو سیلز ٹیکس کٹوتی کا سرٹیفکیٹ تفصیلات سمیت دینا ہوگا، جبکہ سرٹیفکیٹ میں وینڈر کا نام، رجسٹریشن نمبر، اشیاء کی تفصیل لازمی ہوگی۔

Related posts

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع

پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے