فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دو ٹوک ردعمل سامنے آگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

دی اکانومسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انٹرویو کے دوران دی اکانومسٹ نے سوال کیا کہ پاکستان، بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب میں کہا کہ ’’ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے‘‘،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کی شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی، بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین