اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ پیش کردیا، نارویجن کونسل اور یونیسیف کی شدید مذمت

اسرائیلی فوج نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو غزہ میں جنگ جاری رکھنے اور مرحلہ وار قبضے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے نیتن یاہو کو ایک ایسا منصوبہ دیا ہے جس کے تحت غزہ کو مختلف علاقوں میں تقسیم کر کے فوجی کنٹرول بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ

اس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے نارویجن رفیوجی کونسل نے کہا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 کونسل کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث اسرائیلی کمپنیوں کا بائیکاٹ ناگزیر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ناروے جلد ان کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے گا۔

نارویجن رفیوجی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو ہر چیز پر کنٹرول رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے، جبکہ حکومت میں شامل انتہا پسند عناصر براہ راست یہودی آبادکار گروپوں سے منسلک ہیں، جو زمینوں پر قبضے اور لوٹ مار میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملوں سے طبی نظام تباہی کے دہانے پر، 300 سے زائد ڈاکٹر شہید

دوسری جانب یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث روزانہ اوسطاً 28 فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں بچوں کی یومیہ شہادتیں ایک پوری کلاس کے برابر ہو چکی ہیں، جہاں بمباری، بھوک اور طبی سہولتوں کی کمی بچوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے۔

یونیسیف کے مطابق اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یونیسیف نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری طور پر خوراک، پانی، دوائیوں اور تحفظ کی ضرورت ہے اور اگر فلسطینی بچوں کو بچانا ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: بھوک و پیاس کا احساس مشترک ہوتاہے،القسام بریگیڈنے اسرائیلی قیدی کی ویڈیوجاری کردی

تنظیم نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اسکولوں، پانی کی لائنوں اور خوراک کے مراکز کی تباہی کو بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

سیو دی چلڈرن (Save the Children) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ بچوں کے لیے قبرستان بن چکا ہے اور فلسطینی نسل یقین کر چکی ہے کہ دنیا نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ اس تناظر میں 150 سے زائد عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی غزہ میں مستقل جنگ بندی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش