بنگلہ دیش: چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے فروری 2026 میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے آئندہ سال فروری میں عام انتخابات کرانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو سکے۔

ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ طور پر خط لکھیں گے جس میں فروری 2026 میں انتخابات کے انعقاد کی سفارش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم سب کل سے ذہنی طور پر انتخابی تیاریوں کا آغاز کررہے ہیں۔”

مزید پڑھیں: حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کا ایک سال مکمل، محمد یونس کا اتحاد اور اصلاحات پر زور

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی تاکہ انتخابی عمل خوشگوار اور منصفانہ انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

قبل ازیں، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر محمد یونس نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور اصلاحات کرنے کی اپیل کی تھی۔

اپنے بیان میں نوبل انعام یافتہ عبوری وزیراعظم محمد یونس نے عوام پر زور دیا کہ وہ انقلاب کی کامیابیوں کا دفاع کریں اور خبردار کیا کہ پچھلی حکومت کے وفادار عناصر تبدیلی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی و انتخابی اصلاحات پر بات چیت جاری ہے اور ملک کو مستقبل سنوارنے کا نادر موقع ملا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔

Related posts

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے