ہونڈا سی جی 150 بمقابلہ سوزوکی جی ایس 150؛ پاکستان میں کون سی بائیک بہتر؟

سوزوکی جی ایس 150 اور ہونڈا سی جی 150 کے درمیان مکمل موازنہ، قیمت، فیچرز، انجن پاور اور بریک سسٹم سمیت جانیں آپ کے لیے کون سی بائیک بہترین ہے۔

پاکستان میں 150 سی سی بائیکس کے شوقین افراد کے لیے ہونڈا سی جی 150 اور سوزوکی جی ایس 150 دو اہم آپشنز سمجھے جاتے ہیں۔

دونوں بائیکس اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں لیکن خریداری سے قبل صارفین اکثر ان کے درمیان الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ان دونوں موٹر سائیکلز کا تفصیلی تقابلی جائزہ پیش کر رہے ہیں۔

قیمت میں فرق

ہونڈا سی جی 150 کی موجودہ مارکیٹ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے جب کہ سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے، یعنی ہونڈا سی جی 150 تقریباً 60 ہزار روپے مہنگی ہے۔

انجن اور پاور

دونوں بائیکس میں 4 اسٹروک ایس او ایچ سی ایئر کولڈ انجن ہے۔ ہونڈا سی جی 150 میں بیلنسر شافٹ موجود ہے جب کہ سوزوکی جی ایس 150 میں یہ فیچر موجود نہیں۔

ہارز پاور کے لحاظ سے سوزوکی آگے ہے کیونکہ جی ایس 150 میں 13.8 ایچ پی 7500 آر پی ایم اور سی جی 150 میں 11.3 ایچ پی 7500 آر پی ایم ہے۔

سوزوکی جی ایس 150 میں 13.4 این ایم اور سی جی 150 میں 12.5 این ایم کا ٹارک موجود ہے۔

ٹرانسمیشن اور فیول کیپسٹی

دونوں میں 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ ہونڈا کا 13.5 لیٹر جب کہ سوزوکی کا 12 لیٹر کا فیول ٹینک موجود ہے۔

اسٹارٹنگ اور لائٹس

دونوں بائیکس میں سیلف اور کک اسٹارٹ کی سہولت موجود ہے۔ علاوہ ازیں سی جی 150میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹ اور جی ایس 150 میں ہیلوجن بلب موجود ہے۔

سائز اور گراؤنڈ کلیئرنس

ہونڈا سی جی 150 کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی2068 x 760 x 1065  ایم ایم جب کہ سوزوکی جی ایس 150 کا سائز1890 x 785 x 1120  ایم ایم ہے۔

گراؤنڈ کلیئرنس

سی جی 150کا 171 ایم ایم اور جی ایس 150 کا 155 ایم ایم ہے جب کہ جب کہ ہونڈا سی جی 150میں الائے ویل دیے گئے ہیں اور سوزوکی جی ایس 150 میں یہ سہولت موجود نہیں۔

بریک سسٹم

سی جی 150میں فرنٹ ڈسک (سی بی ایس) بریک اور ریئر ڈرم ہے جب کہ جی ایس 150 میں فرنٹ اور ریئر ڈرم ہیں۔

کس بائیک کا انتخاب کریں؟

اگر آپ زیادہ پاور اور قیمت میں بچت چاہتے ہیں تو سوزوکی جی ایس 150 بہتر آپشن ہے لیکن اگر آپ زیادہ گراؤنڈ کلیئرنس، ایل ای ڈی لائٹ اور الائے وہیلز کو ترجیح دیتے ہیں تو ہونڈا سی جی 150 آپ کے لیے موزوں ہے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک