کاکروچ کے پراٹھے؟ قومی اسمبلی کیفے میں پروٹین بم کی دھوم

پراٹھے، روٹی اور کاکروچ کا “تگڑا تڑکا” اسپیکر کا نوٹس، نئی انتظامیہ میدان میں آ گئی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں پچھلے ہفتے ایک ایسا “ذائقہ دار” واقعہ پیش آیا جس نے ایوان کے ذوق رکھنے والے اراکین کو شدید ہلا کر رکھ دیا۔

اسمبلی کیفے ٹیریا میں پیش کی گئی روٹی سے کاکروچ نکل آنے پر ایوان کا ماحول خاصا گرما گیا اور شکایات کا تانتا بندھ گیا۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق یہ صرف ایک اتفاقیہ واقعہ نہیں تھا بلکہ پارکنگ ایریا والی کینٹین، بیسمنٹ والی کینٹین اور مرکزی کیفے ٹیریا کے بارے میں اس سے پہلے بھی شکایات موصول ہوتی رہی تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایک پراٹھے سے بھی حشرات الارض برآمد ہوئے تھے جس نے کیفے ٹیریا کی خاص ‘ریپوٹیشن’ مزید پختہ کر دی۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تینوں کینٹینز کے ٹھیکے منسوخ کر دیے اور تمام کنٹرول نئی انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کے مطابق، نئی انتظامیہ نے گزشتہ روز سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اب کھانے کے ساتھ سرپرائز ایلیمنٹس نہیں آئیں گے۔

اراکینِ اسمبلی اور اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید سنسنی خیز ذائقے کے بغیر، سادہ اور محفوظ کھانے کو ترجیح دیں گے۔ کیفے ٹیریا میں صفائی ستھرائی کے اقدامات سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی انتظامیہ صرف کیڑے مار دوا چھڑکے گی یا کھانے کا معیار بھی واقعی بہتر بنائے گی۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے