صرف اسٹیکر کی تبدیلی؛ ہونڈا سی ڈی 70 کا 2025 ماڈل لانچ، قیمت اور فیچرز میں کیا نیا ہے؟

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں نئی ہونڈا سی ڈی 70 2025 اور سی ڈی 70 ڈریم 2025 موٹرسائیکلیں باضابطہ طور پر لانچ کردی ہیں۔

اٹلس ہونڈا کی جانب سے اس بار بھی صارفین کی امیدوں کے برعکس نئے ماڈلز میں صرف ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ کارکردگی، ڈیزائن یا ٹیکنالوجی کے شعبے میں کوئی واضح بہتری نہیں لائی گئی۔

نئی سی ڈی 70 میں نیا کیا ہے؟

اٹلس ہونڈا نے نئے ماڈلز کو بھروسے کی مثال سی ڈی 70 اور ڈریم اِٹ، رائیڈ اِٹ سی ڈی 70 ڈریمز جیسے سلوگنز کے تحت پیش کیا ہے۔

تاہم تبدیلی صرف نئے اسٹیکرز تک محدود ہے۔ انجن، فریم اور مکینیکل پارٹس پچھلے ماڈلز جیسے ہی ہیں۔

سی ڈی 70 2025 کی قیمت کیا ہے؟

ہونڈا سی ڈی 70 2025 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے جب کہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم 2025 کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

موٹرسائیکلوں کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کے باوجود، صارفین بہتر فیول ایوریج، محفوظ فیچرز یا کسی تکنیکی بہتری کی توقع کررہے تھے لیکن کمپنی نے صرف ظاہری اپڈیٹس پر ہی توجہ دی۔

صارفین کی کیا رائے ہے؟

اگرچہ نیا ماڈل کسی بڑی بہتری کے بغیر آیا ہے لیکن ہونڈا سی ڈی 70 کی مارکیٹ میں مانگ برقرار رہنے کا امکان ہے کیونکہ اس کی قیمت نسبتاً کم ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 کے پارٹس آسانی سے دستیاب ہیں جب کہ ری سیل ویلیو بھی اچھی ہے اور مینٹیننس کا خرچ بھی کم آتا ہے۔

تاہم کچھ خریداروں کی جانب سے صرف اسٹیکرز کی تبدیلی پر سالانہ ماڈل اپڈیٹس پر سوال اٹھائے ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش