59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 برس کی عمر میں ایک ایسا ایڈونچر کر دکھایا جس نے ان کے مداحوں کو حیران اور متاثر کر دیا۔

انڈونیشیا کے حالیہ دورے کے دوران ڈاکٹر نائیک نے بالی میں واقع ایک مشہور مقام پر 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کر کے جرات و حوصلے کی نئی مثال قائم کر دی۔

یہ صرف ایک ایڈونچر نہیں بلکہ ایک پیغام تھا کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور زندگی ہر لمحے نیا تجربہ مانگتی ہے۔

اپنے اس دلیرانہ تجربے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لکھا کہ زندگی کے مختلف تجربات انسان کو نئی توانائی دیتے ہیں اور ہر ایک کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی بالی میں قیام کے دوران انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے مزید ایڈونچر بھی کیے اور کہا کہ یہ سرگرمیاں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی سکون بخش ثابت ہوئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس طرح کا چیلنج قبول کیا ہو، گزشتہ سال یوگنڈا کے دورے کے دوران بھی یہ 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپ کر چکے ہیں اور اسی تجربے نے ان کے اندر مزید بلندیوں کو سر کرنے کی خواہش پیدا کی۔

مداحوں کی جانب سے نہ صرف ان کی ہمت کو سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کی شخصیت کے اس نئے پہلو پر بھی حیرت اور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی