پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرکے بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، اور کاروبارکے اختتام پر انڈیکس میں 984 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1لاکھ43 ہزار37پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 37 ارب روپے مالیت کے 54کروڑ حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 143,281پوائنٹس رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف میں نرمی؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر 484کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، جس میں 239کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 217میں کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 42 ہزار52پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔