درفشاں سلیم نے وزن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جاندار اداکارہ درفشاں سلیم نے وزن زیادہ ہونے پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی ہے۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اپنے وزن اور انڈسٹری میں کام کرنے کے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک “اوور ویٹ” اداکارہ کے طور پر شوبز میں کام کرنا کیسا تجربہ رہا، تو انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے وزن کو لے کر غیر یقینی کا شکار نہیں رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ نہ تو سب سے مشکل وقت تھا اور نہ ہی سب سے آسان بلکہ میں ہمیشہ یہ یقین رکھتی ہوں کہ اپنی اصل ذات کو بدلے بغیر کام کیا جائے، فٹنس کا مطلب دبلا پتلا ہونا نہیں بلکہ صحت مند ہونا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ میرا جسمانی سانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور میں ہمیشہ اسی انداز میں رہوں گی، وزن کا بار بار بڑھنا یا گھٹنا میرے لیے نہ ممکن ہے اور نہ ہی میں اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتی ہوں۔

Related posts

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار، آئی سی سی حکام پریشان

پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، مزید اضافہ متوقع

پاکستان قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے آسٹریلیا روانہ