سوڈان میں قحط شدت اختیار کرگیا، شہری جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور

سوڈان کے جنگ زدہ شہر الفاشر میں قحط نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے، جس کے نتیجے میں شہری جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق سوڈان کے شہر الفاشر میں خوراک کی شدید قلت کے باعث شہری جانوروں کا چارہ اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بنے “امباز” کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی شہری عثمان انگارو نے عالمی برادری سے دہائی دیتے ہوئے کہا: “دنیا والو! ہم مر رہے ہیں، ہمیں فوری خوراک اور دوا فراہم کی جائے۔”

مزید پڑھیں: سوڈان میں ہزاروں افراد کی موت کا خطرہ، آئی او ایم

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الفاشر میں قحط کی شدت “آئی پی سی فیز 5” تک پہنچ چکی ہے، جو قحط کی بدترین سطح سمجھی جاتی ہے۔ خوراک کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور شہر مکمل محاصرے کی زد میں ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) امدادی قافلوں کو روک رہی ہیں اور خوراک کی ترسیل پر حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید ابتر ہو چکی ہے۔ مقامی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ “لوگ اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ وہ ہیضہ جیسی بیماری بھی برداشت نہیں کر پا رہے۔”

عالمی ادارے اور امدادی تنظیمیں فوری امداد کی اپیل کر رہی ہیں، تاہم زمینی راستے بند اور فضائی امداد شدید خطرات کا شکار ہے۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا