جنوبی کوریا کے معروف اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش پیر کی صبح یونگ اِن کے علاقے میں ایک پارک شدہ گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں نے اداکار کو مردہ حالت میں پایا اور فوری طور پر مقامی حکام کو اطلاع دی۔

55 سالہ اداکار کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، تاہم حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الوقت موت کی کوئی مخصوص وجہ سامنے نہیں آئی اور طبی معائنے کے بعد ہی کوئی حتمی بیان دیا جا سکے گا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جون 2025 میں سونگ یونگ کیو کو شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اداکار نشے کی حالت میں تقریباً 5 کلومیٹر تک گاڑی چلاتے رہے، جو کہ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق لائسنس منسوخی کے لیے کافی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے بعد انہیں بغیر حراست کے پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا تھا، تاہم اس تنازع کے بعد انہیں کچھ جاری پراجیکٹس سے الگ کر دیا گیا تھا۔

اداکار کے اہلِخانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ان کی موت نے کورین شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

سونگ یونگ کیو کورین ڈراموں اور فلموں میں اپنے جاندار کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے اور طویل عرصے سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ تھے۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات