یوکرین جنگ میں مداخلت کے الزامات پر پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: یوکرین جنگ میں مداخلت کے الزامات پر پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا، حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

Related posts

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت