صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم اِستحصال پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری
’’پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا‘‘
صدرمملکت آصف زرداری نے یوم استحصال کشمیرکےموقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 6 سال مکمل ہورہے ہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کےحق خودارادیت کو کمزور کرنا تھا، 6 سال میں بھارت نے آبادیاتی ساخت اورسیاسی نقشہ تبدیل کرنےکےاقدامات کیے، غیر کشمیریوں کوووٹرلسٹ میں شامل کرنابھارتی حکمت عملی، جبکہ من مانی حلقہ بندیاں اور باہرکے افراد کو ڈومیسائل دیناسازش کا حصہ ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعدکشمیر میں جبرواستبداد میں اضافہ کردیا، کشمیری عوام کواپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، کشمیری عوام بلاجواز گرفتاریوں اور محاصروں کاشکارہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ بھارت نے مقامی میڈیاکوخاموش اورعوام کوآزادی اظہارسےمحروم کیا، کشمیری عوام کواپنےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے استعمال سے روکا گیا، بھارتی جارحیت کے تناظرمیں رواں سال کایوم استحصال غیرمعمولی اہمیت اختیارکرگیا ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندارکامیابی پاکستانی عوام کیلئےباعث فخرہے، مسئلہ کشمیرتنازع کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ناگزیرہے، پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کا تنازع ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف
’’آج کشمیریوں کی قربانی اوراستقامت کوخراج تحسین پیش کرنےکادن ہے‘‘
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام سےغیرمتزلزل یکجہتی کااعادہ کرتی ہے، 5 اگست 2019 کےبھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارتی اقدام مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادیاتی، سیاسی منظرنامےکی تبدیلی کی سازش ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یوم استحصال بھارتی بربریت اورامن کےانکار کی سنجیدہ یاد دہانی ہے، کشمیریوں کےانسانی حقوق اورشناخت سےانکارعلاقائی عدم استحکام کی وجہ ہے، بھارت جموں وکشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی اور جبر میں تقریباً 8 دہائیوں سےدوگنااضافہ کردیا، کشمیری عوام نےبےمثال استقامت سے بھارتی ظلم برداشت کیاہے، آج کشمیریوں کی قربانی اوراستقامت کوخراج تحسین پیش کرنےکادن ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ حقیقی کشمیری قیادت کوخاموش کرنابھارت کےتسلط پسندانہ ایجنڈےکاحصہ ہے، شبیرشاہ، یاسین ملک اورمسرت عالم کی قید کشمیری حوصلےکوکمزورنہیں کرسکتی، بھارتی قبضےمیں کشمیریوں کی مزاحمت ان کےغیرمعمولی حوصلےکاثبوت ہے۔