امریکی مطالبہ مسترد، بیجنگ کا ایران و روس سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

چین نے امریکا کی جانب سے ایران اور روس سے تیل کی درآمدات بند کرنے کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا حصول قومی مفادات کے مطابق ذرائع سے ہی کیا جائے گا اور کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دباؤ اور زبردستی سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا، چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

چینی ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اسٹاک ہوم میں امریکی اور چینی نمائندوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، جن کے دو روز بعد امریکا نے روسی تیل کی خریداری پر چین کو 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ چینی حکومت روسی تیل کے معاملے میں اپنی خودمختاری کو انتہائی سنجیدہ سمجھتی ہے۔

ان کے مطابق ہم چین کی خودمختاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا نہیں چاہتے، لیکن اگر وہ اصرار کریں گے تو ہم 100 فیصد ٹیرف لاگو کریں گے، جس کی قیمت انہیں چکانا پڑے گی۔

Related posts

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک