فرنچائز کے مالک کی اینکر کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

 ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک ہرشیت تومر نے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے دوران لائیو نشریات میں شائقین اور ناظرین کو حیران کر دیا۔

انہوں نے لائیو نشریات کے دوران لیگ کی پریزنٹر کرشمہ کوتک کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوتک فائنل میچ کے بعد لیگ کی کامیابی پر ان سے تبصرہ لے رہی تھیں۔

میچ کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے اچانک ہرشیت تومر نے کہا کہ اب جبکہ لیگ ختم ہو گئی ہے، تو میں آپ کو پروپوز کرتا ہوں”۔ اس غیر متوقع لمحے پر کرشمہ کوتک حیران رہ گئیں اور لائیو کیمرے پر ان کا ردعمل “اوہ مائی گاڈ” کے الفاظ کے ساتھ وائرل ہو گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی افریقا پاکستان کو ہرا کر فائنل جیتنے کی خوشیاں منا رہا تھا، ایسے میں ہرشیت تومر کی جانب سے پروپوز کئے جانے نے تمام کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر اس ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی ہے۔ کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ عام صارفین نے بھی اس اچانک اور رومانوی لمحے کو دلچسپ تبصروں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹ اسٹارز نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کو بھرپور عوامی توجہ ملی، تاہم اب سب کی توجہ اس لائیو پروپوزل پر مرکوز ہو گئی ہے جس نے اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے