وزیراعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ان سے ملاقات کرکے انہیں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔

قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف کے ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلی گلبر خان نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم بھی کریں گے۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی