پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم شہداء پولیس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا  تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کے 8 ہزار سے زائد شہداء قوم کا فخر ہیں، وزیراعظم کا خراجِ تحسین

مریم نواز نے کہا کہ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروا دیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے، ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا-

انکا مزید کہانا تھا کہ شہداء کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش